ابنا: اجلاس میں عسکری وقومی قیادت نیٹو حملے کے معاملے پر تفصیلی غور کرکے مشترکا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔وزیراعظم گیلانی تین روزہ دورے پر گزشتہ ورز ملتان پہنچے تھے اور اب اپنا دورہ مختصر کرکے فوری طور پر اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاوٴس میں ہوگا جس میں مسلح افواج کے سربراہان، داخلہ،دفاع اور خارجہ امور کے وزراء سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نیٹو فورسز کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور سلالہ چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کرکے پاکستانی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو شہید کرنے کے معاملے پر مشترکا حکمت عملی اپنانے پر غور کیاجائیگا۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے ٹیلے فون کرکے صدر زرداری ،آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ سے بھی صورتحال کی سنگینی پر تبادلہ خیال کیاہے اور اپنی تمام نجی مصروفیات بھی منسوخ کردی ہیں۔ ........
/169